13 نومبر 2024 - 06:47
لبنان میں ایرانی سفیر کی لبنان واپس جانے سے قبل وزیر خارجہ سے ملاقات

لبنان میں ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی نے لبنان جانے سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔پیجر دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد انکی یہ پہلی سرکاری ملاقات تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر مجتبیٰ امانی نے آج صبح 12 نومبر 2024 کو لبنان جانے سے پہلے وزير خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

یاد رہے کہ لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر صہیونی ریاست کی "پیجرز دہشت کردی" کے دوران اپنے ہاتھ میں موجود پیجر کے پھٹنے سے زخمی ہوئے تھے، جو اب صحت یاب ہو چکے ہیں اور نئے عزم کے ساتھ بیروت واپسی کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

اس ملاقات میں سید عباس عراقچی نے لبنان کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کو فوری طور پر روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات عمل میں لانے اور سفارتی اور بین الاقوامی ذرائع کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا اور بیروت میں ایرانی سفیر کو مستقبل کے لائحۂ عمل کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110